متحدہ عرب امارات

دبئی: ڈلیوری سروسز میں اصلاحات ، ڈلیوری رائیڈرز کیلئے لائسنسنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی: دبئی میں حکام نے موٹر سائیکل رائیڈرز کو تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنے کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے "بڑے پیمانے پر مشترکہ مہم” شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسے مہمات کا مقصد رائیڈرز پر کام چوری یا کسی بھی کسی کی نافرمانی اور ٹریفک قوانین کی خلاف وزری سے متعلق مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اب سے مزید رائیڈرز کو ڈرائیونگ لائنسس دینے کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے۔

دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین مطر الطائر اور دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے ایک ملاقات میں ڈیلیوری سیکٹر میں موٹر بائیکس کے استعمال سے متعلق ٹریفک سیفٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس عمل کو مزید محفوظ اور موئثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

کرونا وبائی امراض کے دوران بائیک ڈیلیوری خدمات کی مانگ میں اضافے تو ہو ہی گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی موٹر سائیکلوں کے حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دبئی میں موٹرسائیکل کے حادثات 2020 میں 300 سے بڑھ کر 2021 میں 400 تک پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ رائیڈرز کا متواتر فاصلہ برقرار نہ رکھنا، اچانک مڑنا اور ریڈ سگنل کودنا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں دبئی پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال موٹرسائیکلوں سے منسلک سڑک حادثات میں 22 افراد ہلاک اور 253 زخمی ہوئے۔ سال کے پہلے دو مہینوں میں پولیس کے محکمہ ٹریفک نے 46 حادثات ریکارڈ کیے جن میں تین اموات اور 47 زخمی ہوئے۔

کرونا وبائی مرض کے نتیجے میں سامان اور مصنوعات کی عوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیلیوری سروس کمپنیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس نے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس شعبے کے کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آر ٹی اے اور دبئی پولیس نے سواروں کی ٹریفک سیفٹی کی سطح کو بڑھانے کے لیے روڈ میپ اور آؤٹ ریچ مہمات پر تبادلہ خیال کے بعد موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی پوشاک کی وضاحتیں کیں ہیں جن میں کہنی کے محافظ، ہیلمٹ اور حفاظتی جوتے شامل ہیں۔

تربیتی اداروں کے تعاون سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے تربیتی مواد کی تیاری پر بھی زور دیا گیا۔

اس سلسلے میں پچھلے مہینے دبئی میں ایک نئے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا مقصد ڈیلیوری سروس کمپنیوں اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر قائم رہنے اور سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button