متحدہ عرب امارات

ہوشیار خبردار : جعلی دستیاویزات پر کنیڈا جانے کی کوشش کرنے والے طالب علم کو سزا، حکام نے خبردار کر دیا

خلیج اردو
دبئی : ایک طالب علم کو جعلی ویزہ پر کنیڈا جانے کی پاداش میں پیبتالیس دنوں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی کریمنل کورٹ نے افریقی طالب علم کو کنیڈا میں جعلی ویزہ دستاویزات کے ساتھ داخل ہونے پر سزا سنائی ہے۔

ملزم کو ایمریٹس ایئرلائنز کے سیکیورٹی گارڈ نے ٹرانزٹ کے دوران پکڑا۔ اسے پولیس نے گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا۔

تفتیش کے بعد کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعے سے ایک ماہ قبل کسی دوسرے افریقی ملک میں مقیم تھا اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔

اس نے بتایا کہ اس نے ایک آدمی سے ملاقات کی جس نے اسے کچھ رقم کے بدلے کنیڈا کا ویزہ دلوانے کا وعدہ کیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس شخص نے دس دن بعد اسے پاسپورٹ واپس کیا اور اس پر کنیڈا کیلئے ویزہ لگا تھا۔ اس کے بعد اس نے کنیڈا کیلئے سفر کا سوچا۔

تاہم اسے سیکورٹی گارڈ نے یہ کہہ کر روک لیا کہ اس کا ویزہ جعلی ہے۔ اس نے اسے پولیس کے حوالے کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button