متحدہ عرب امارات

دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کا دورہ کیجئے، میٹاورس کی مدد سے ورچوولی ان نظاروں سے محظوظ ہوں

خلیج اردو
دبئی: اب آپ کو سیر کرنے کیلئے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے فیزیکلی جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ شاندار تجربہ حاصل کر سکتے ہیں اور شہر کو برج خلیفہ کی چوٹی سے اپنے گھر کی حدود سے میٹاورس کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

کرونا وائرس وبائی بیماری میں ایونٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم ایونٹ کومبو کو اس تجربے کو شروع کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

دبئی کے 360 ڈگری مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ اس شاندار عمارت کے ارد گرد ورچوول ٹور پر جا سکتے ہیں۔

سب سے اوپر کی منزل تک پہنچنے کے لیے لفٹ پر سوار ہوجائیے اور ویونگ ڈیک سے اس شاندار امارات کے نظاروں سے لطف اندوز ہو جائیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button