متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: شو روم جائے بغیر گاڑی خریدنے اور رجسٹر کروانے کے لیے ایڈوانس سسٹم جی ٹیکس 2020 میں نمائش کے لیےپیش کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

گاڑیوں کی خرید و فروخت کو آسان بنانے کے لیے پہلا جدید ماڈؒل 6 دسمبر کو شروع ہونے والی جی ٹیکس 2020 میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس ماڈل کے تحت گاڑی خریدنے کے خواہش مند شخص کو گاڑی خریدنے اور پھر رجسٹر کروانے کے لیے شوروم جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ ماڈل دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ پیسوں کی لین دین کو محفوظ بنایا جائے۔

جی ٹیکس 2020 میں آر ٹی اے کی جانب سے  نمائش کے لیے پیش کی جانے والی متعدد ٹیکنالوجیز میں سے یہ ایک ٹیکنالوجی ہوگی۔

آر ٹی اے جی ٹیکس 2020 میں نول مینی کارڈ بھی لانچ کرے گا۔

اس کے علاوہ آر ٹی اے مصنوعی ذہانت کی مدد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں اور ڈرائیوروں کی نگرانی بھی کر رہی ہے کہ آیا وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ جن میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک پہننا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے آر ٹی اے زیادہ رش والے مقامات کی شناخت کر کے اس روٹ پر بسوں کی تعداد بڑھا دیتا ہے۔ تاکہ کورونا ایس پیز پر عمل جاری رہے۔

مزید برآں، آر ٹی اے مصنوعی ذہانت کی مدد سے میٹرو بسوں کے اوقات کار اور روٹس کا تعین کرتا ہے۔

دبئی انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم:

دبئی آر ٹی اے جی ٹٰیکس 2020 پر دبئی انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم کے متعلق پریزنٹیشن بھی دے گا۔ دبئی انٹیلیجنٹ ٹریفک سسٹم البشرا کے مقام پر لانچ کیا گیا ہے۔ جو کہ دنیا بھر میں جدید سسٹمز میں سے ایک ہے۔ اور اسمارٹ ٹٰیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک کو کنٹرول کرتا ہے۔

نگرانی کے لیے ڈرونز کا استعمال:

اس کے علاوہ جی ٹیکس 2020 میں دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) دبئی میٹرو کی سرنگوں کے معائنے کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال سے متعلق نمائش لگائے گا۔

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئر مین مطر محمد الطائر کا کہنا تھا کہ  "آر ٹی اے ایسے ٹیکنالوجی بنانے کے خواہاں ہے جو دبئی کے رہائشیوں کی زندگی کو آسان بنائے”۔

انہوں نے بتایا کہ آر ٹی اے نے 2071 تک کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس میں چوتھے صنعتی انقلاب لانے والی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائےگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button