متحدہ عرب امارات

سیکریٹ کے سینکڑوں باکس چوری کرنے والا گینگ گرفتار، بھاری جرمانہ عائد

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے تین رکنی گینگ کو جیل بھجوا دیا ہے جبکہ انہیں 134000 درہم کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ گینگ نے سیگرٹ کے 134 باکسز چوری کیے تھے۔

کیس کی تفصیلات کے مطابق گینگ نے 135 باکس سیگریٹ چوری کیے۔ یہ راس الخیمہ میں ایک انڈسٹریل ایریا سے 134000 درہم مالیت کے سیگریٹ چوری کئے گئے تھے۔

استغاثہ کی تفتیش میں شکایت کنندہ کے بیان کے مطابق، وہ گودام میں داخل ہوا، اور دیکھا کہ سگریٹ کے 134 ڈبے غائب ہیں، جس کے بعد اس نے پولیس رپورٹ درج کرائی۔

ایک تفتیشی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جائے واردات پر پہنچی اور گودام میں لگے سرویلنس کیمروں کا جائزہ لیا۔ فوٹیج میں پانچ افراد کو مرکزی دروازے کا بیرونی تالا توڑکر گودام میں داخل ہوتے اور سگریٹ کے ڈبوں کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو وہ دو گاڑیوں میں لے کر جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق تین مشتبہ افراد کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملوث دیگر دو مفرور ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے جرم میں اپنے انفرادی کردار کا انکشاف کیا۔
سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں جلا وطن بھی کیا جائے گا۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button