متحدہ عرب امارات

بھاری کیش والی تجوری کو چرانے والے تین افراد کو جیل بھجوا دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : تین ایشیائی باشندوں کے گینگ کو تین سال کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ انہیں 130,000 درہم چوری کرنے پر تین سالوں کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

دبئی کی اپیلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کو سزا کی توثیق کی۔

یہ واقعہ پچھلے سال مئی کا ہے جب ایک دبئی کے انڈسٹریل ایریا کے القویز ایریا میں ایک سرمایہ دار نے شکایت کی کہ اس کے ہاں سے چوری ہوئی ہے۔

اس نے بیان دیا کہ جب وہ اپنی کمپنی آیا تو اس نے دیکھا کہ دفتر کی کھڑکی کھلی ہوئی ہے اور مختلف چیزیں بکھری پڑیں ہیں۔

اس نے معلوم کیا کہ ایک تجوری جس میں 130,000 کیش پڑا ہوا تھا، اس نے دیکھا کہ ملازم کا پاسپورٹ اور دستاویزات جو کمرشل ٹرانزیکشن سے متعلق تھے ، غائب ہو گئے تھے۔

ایک پولیس والا ان تحقیقات میں ملا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کی ٹیم کرائم سین پر آئی اور شواہد اکھٹے کیے۔

ٹیم نے سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھی جس کی مدد سے ایک ملزم کو پہچان لیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جہاں انہوں نے ان کی مملکت سے تعلق رکھنے والے دو دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا تو انہوں نے بھی تحقیقات کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کمپنی سے چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کیلئے مناسب وقت کا کھوج لگایا گیا اور ریکھی کی گئی۔

ملزمان صبح 4 بجے کمپنی گئے۔ ایک ملزم نے کمپنی کی کھڑکی توڑ کر اس میں سے ایک چھوٹے سے سیف کو باہر نکالا۔ سیف کو دوسری جگہ بجلی کے آلے سے کھولا گیا تھا۔ ملزم نے چوری کی رقم لے کر سیف میں موجود دستاویزات کو ٹھکانے لگا دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button