متحدہ عرب امارات

منفرد اور متنوع : دبئی دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹ والی مسجد تعمیر کرے گا

خلیج اردو

دبئی: دبئی دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹ والی مسجد تعمیر کرے گا۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن اور ہدایات کے ساتھ شروع کیا گیا یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہونا ہے۔

 

مسجد کا رقبہ 2000 مربع میٹر ہوگا اور اس میں 600 نمازیوں کی گنجائش ہوگی، مسجد کی تعمیر اس سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔

 

آنے والے سال میں تین کارکن روبوٹک پرنٹر کو آپریٹ کریں گے۔ پرنٹر میں خام مال اور مخصوص کنکریٹ مکس کے ساتھ ہر گھنٹے دو مربع میٹر تعمیرات پرنٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈیپارٹمنٹ چار ماہ میں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈھانچہ تعمیر کرے گا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button