متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کمرشل سرگرمیوں پر حکومتی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں اب کاروباری سرمیوں پر حکومتی فیسوں میں کمی لائی جائے گی اس حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے دبئی فیڈرل کاروپوریٹ ٹیکس کا اجرا کرے گی جو صرف کاروبار کے منافع پر لگے گا۔

دبئی میڈیا آفس نے منگل کے روز بتایا کہ دبئی ڈیپارٹمنٹ آف فنانس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کی طرف سے پیر کے روز اعلان کردہ کاروباری منافع پر 9.0 فیصد وفاقی کارپوریٹ ٹیکس کے تناظر میں امارات میں کمپنیوں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی بہتری کیلئے کوششیں کررہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی انویٹیو ڈویلپمنٹ کے ایک حصے کے طور پر نیا ٹیکس نظام اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کیلئے لایا گیا ہے جو جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی حیثیت سرمایہ کاروں اور کارپوریٹس کیلئے یہ ٹیکس ہیون کے طور پر ثابت ہوگا۔

دبئی میں تجارتی سرگرمیوں پر فیسوں میں بتدریج کمی کے امکان دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ڈی او ایف کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الصالح نے کہا ہے کہ محکمے کی کوششوں کا مقصد کاروبار کو زیادہ کامیابی حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔

ڈی او ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں کارپوریٹ ٹیکس کو منظم طریقے سے ان طریقوں سے لاگو کیا جاتا ہے جو حکومتی مفادات کو پورا کرتے ہیں اور طویل مدت میں کمپنیوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہیں۔

نو فیصد کی شرح سے وفاقی ٹیکس کو مسابقتی سمجھا جاتا ہے اور بہترین طریقوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ دنیا اور خطے میں سب سے کم ہے۔

الصالح نے انکشاف کیا کہ حکومت تمام موجودہ اور ترقی پزیر ان تغیرات کو دیکھے کی جو دبئی میں کام کرنے والی کمپنیوں سے متعلق ہے۔

ڈی او ایف کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ ایسی پالیسیوں کو ترقی دی جا سکے جو بیرونی سررمایہ کاروں کیلئے آئیڈیل اور موزوں ہوں۔

ڈی او ایف نے ایک مرتبہ پھر اس عظم کا اعادہ کیا کہ وہ ٹیکس فری زون کا قیام عمل میں لائے گا جہاں قانون کے مطابق تمام تقاضے پورے کرنے والے اداروں کو کام کرنے دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button