متحدہ عرب امارات

دبئی: سرکاری ملازمین کی پیداوار صلاحیت اور خوشی کو بڑھانے کے لیے نئے دفتری اوقات کا اعلان کر دیا گیا

گورنمنٹ ملازمین صبح 6:30 اور 8:30  کے درمیان کسی بھی وقت کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔

خلیج اردو آن لائن: دبئی ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز گورنمنٹ ملازمین کے دفتری اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے اوقات کو لچکدار اوقات کا نام دیا گیا ہے۔ ان اوقات کار کا نفاذ 16 اگست سے ہوگا۔

دبئی کے حکومت کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ملازمین صبح 6:30 اور 8:30  کے درمیان کسی بھی وقت کام کا آغاز کر سکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ اپنے دفتری اقات کو پورا کریں گے۔

تاہم اس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ان قوانین کا اطلاع ان ملازمین پر نہیں ہوتا جن کو عوام کے ساتھ ملسل رابطے میں رہنا ہوتا ہے اور دوسرے وہ ملازمین جو مختلف شفٹوں میں کام کرتےہیں۔ لیکن اگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنی سروسز کو متاثر کیے بغیر لچکدار دفتری اوقات نافذ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔

ڈی جی ایچ آر کے ڈائریکٹر جنرل عبد اللہ علی بن زاید الفالسی نے کہا کہ یہ فیصلہ سرکاری عملے کی خوشی یا راحت کو بڑھانے اور  خاص طور پر ہنگامی صورتحال میں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔

الفالسی کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے سڑکوں دفتری اوقات کے دوران ٹریفک کے رش کم ہوگا۔ اس سے ملازمین کی پیداوار بڑھے، انکے پاس اپنی خاندان دینے کے لیے اور اپنی پسند کے دیگر کام سر انجام دینے کا وقت دستیاب ہوگا۔

ڈی جی ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام حکومی دفاتر کو عملے کی حاضری کے قوانین میں ترمیم کرنی ہوگی اور انہیں نئی پالیسی کے مطابق بنانا ہوگا۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے نئے نظام کا نفاذ دیگر آرگنائزیشنز کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے اور اس نظام کے نتائج ڈی جی ایچ آر کو جمع کروائے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button