متحدہ عرب امارات

دبئی میں یکم جنوری سے 2 نئے بس روٹس لانچ کیے جائیں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نئے سال کا آغاز یکم جنوری کو دو نئے بس روٹس کا آغاز کر کرے گی۔

نئے لانچ کیے جانے والے دونوں بس روٹس روٹ 2020 پر آنے والے میٹرو اسٹیشنز کے لیے لنک سروس کا کام کریں گے۔

پہلا روٹ ایف 45 ہے، جو کہ ال فرجان میٹرو اسٹیشن سے شروع ہوتا ہے اور ڈسکوری گارڈنز تک جاتا ہے۔ رش کے دوران یہاں سے ہر 20 منٹ میں بس نکلے گی۔

دوسرا روٹ ایف 56 ہے جو دبئی انٹرنیٹ سٹی اسٹیشن اور الخیل میٹرو اسٹیشن تک جاتا ہے۔ اور یہاں سے رش کے اوقات کار میں ہر 15 منٹ میں بس نکلے گی۔

جبکہ اسی دن یعنی یکم جنوری کو آر ٹی اے دو روٹس بند کرے گی۔

بندی کیے جانے والے روٹس میں پہلا روٹ 85 ہے جو دبئی انٹرنیٹ سٹی میٹرواسٹیشن سے ڈسکوری گارڈنز جاتا تھا۔

جبکہ دوسرا روٹ ایف 42 ہے جو ابن بطوطہ میٹرو اسٹیشن سے ڈسکوری گارڈنز جاتا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button