متحدہ عرب امارات

سیاحوں کے لیے خوش خبری، دبئی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 7 جولائی سے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

دبئی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی 7 جولائی کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد دنیا بھر سے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں داخلے کے لیے سیاحوں کو کرونا کا سرٹیفیکٹ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ ایئرپورٹ پر بھی اُن کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

میڈیا آفس کے مطابق اماراتی ایئرپورٹ پر 22 جو ن سے آپریشن بحال کردیا جائے گا جس کے بعد مقامی شہریوں اور پہلے سے ویزہ رکھنے والوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دبئی کے وزیر اعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گزشتہ ہفتے بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند افراد کو خوش خبری سنائی تھی کہ وہ درجہ بندی کے حساب سے اپنے متعلقہ مقامات پر 23 جون سے روانہ ہوسکیں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے مخصوص ایئرلائنز کے نام بھی جاری کیے تھے۔

دبئی کی نیشنل ایمرجنسی مینجمینٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر السیف کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے شہریوں کو اُن ممالک جانے کی اجازت دیں گے جہاں کرونا کا خطرہ کم ہے‘۔

Source ; Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button