خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی؛2021ء میں شعبہ سیاحت میں براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سرفہرست

خلیج اردو:دبئی میں 2021 میں شعبہ سیاحت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کوراغب کرنے میں دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔

فنانشیل ٹائم کے ایف ڈی آئی مارکیٹس کے اعداد وشمار کے مطابق دبئی 2021 میں سیاحت کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سرمایوں، منصوبوں اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے میں پہلے نمبرپرتھا۔اس نے 30 سے زیادہ منصوبوں میں1.7 ارب ڈالر (6.4 ارب اماراتی درہم) مالیت کی ایف ڈی آئی حاصل کی تھی۔

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ امارت کا سیاحت میں ایف ڈی آئی میں سرفہرست ہونے کا درجہ اس شعبے کی لچک اور استحکام کا ثبوت ہے۔یہ ایک اہم اقتصادی محرک کے طورپراس شعبے کے کردارکی توثیق کرتا ہے جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کواعتماداور مستحکم اور پائیدارمنافع کا غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔

شیخ حمدان نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو بروئے کارلائیں گے کہ اس کے فعال بنیادی ڈھانچے، کاروبار دوست پالیسیوں اور لچکدار ریگولیٹری ماحول سے دبئی دنیا کی ایف ڈی آئی کی منزلوں میں سب سے آگے رہے۔

دبئی ایف ڈی آئی مانیٹرکی رپورٹ کے مطابق نئی سرمایہ کاری اور منصوبوں نے 2021 کے دوران میں سیاحت کے شعبے میں 5000 سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ یہ اسامیاں دبئی انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی نے شائع کی تھیں۔

کووِڈ-19 کی وَبا کے آغاز کے بعد،جس نے عالمی معیشت کو تہ وبالا کردیا اور سیاحت کے شعبے کو شدیدمتاثرکیا، دبئی نے 2021 کے پورے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے کیونکہ اس نے وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اقدامات کیے،اپنی سرحدوں کو غیرملکی زائرین کے لیے دوبارہ کھولا اور میگا ایونٹ دبئی ایکسپو 2020 کا انعقادکیا۔یہ عالمی نمائش چھے ماہ تک جاری رہی تھی اور لاکھوں زائرین نے اس نمائش کو دیکھا تھا۔

دبئی کے محکمہ معیشت وسیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعیدالمری نے کہاکہ امارت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکمِ دبئی عزت مآب شیخ محمد بن راشدآلِ مکتوم کے ویژن کے مطابق سیاحت کی ایک منفرد تجویز تیار کی ہے تاکہ دبئی کو سب سے زیادہ پسندیدہ عالمی شہر اور رہنے، کام کرنے،سیروسیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش مقام کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، پُرکشش اور طرز زندگی سے جڑے مرکز کے طور پراپنی افادیت کو مستحکم کرتے ہوئے دبئی نے کاروباری ترقی کو فعال بنانے اور ایک معروف عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیےاہم ذرائع کی منڈیوں میں بھی مشترکہ کوششیں شروع کیں۔ دبئی کا ٹاپ رینک کثیر جغرافیائی مہمات کے اثرات اور مختلف شعبوں میں اس کی متنوع پیش کش کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

گذشتہ سال کے دوران میں سیاحت کے شعبے میں دبئی کی ایف ڈی آئی کارکردگی نے پانچ سالہ کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا اور وہ اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں پیرس، لندن اور شنگھائی جیسے کئی سرکردہ مقامات سے آگے ہے۔

2021 میں دبئی کے تمام شعبوں میں ایف ڈی آئی کے مجموعی سرمائے کے بہاؤ کی مالیت 7 ارب ڈالر (26 ارب اماراتی درہم) سے تجاوز کر گئی تھی اور یہ براہ راست سرمایہ کاری 618 منصوبوں کی گئی ہے اوراس میں 2020 کے مقابلے میں 5.5 فی صد کی شرح نموریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button