متحدہ عرب امارات

دبئی: سیاح نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہوٹل میں اپنے کپڑے اتار دیے اور خود کو زخمی کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ایک ساٹھ سالہ سیاح کے خلاف گرفتاری سے بچنے کے لیے ہوٹل میں کپڑنے اترانے کے جرم میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق سیاح اس ہوٹل میں آتا جاتا رہتا تھا لیکن جب اس نے ہوٹل کے ملازمین کو تنگ کرنا شروع کیا تو ہوٹل انتظامیہ نے پولیس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

البیان کے مطابق پولیس کا اطلاع ملتے ہی دو پولیس اہلکار ہوٹل ہہنچے تو انہوںنے سیاح کو ہوٹل کی لابی میں ایک صوفے پر سوتے ہوئے پایا۔ پولیس اہلکاروں نے سیاح کو نیند سے بیدار کر کے جب وضاحت مانگی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ تھکا ہوا تھا اور اس نے ہوٹل والوں سے صوفے پر سونے کی اجازت مانگی تھی۔

جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے کہا کہ اگر وہ سونا چاہتا ہے تو وہ ہوٹل میں کمرہ بک کروا لے اور اگر وہ چاہتا ہے کہ اسے تھانے نہ لیجایا جائے تو وہ ہوٹل سے چلا جائے۔ لیکن ہوٹل سے جانے کی بجائے سیاح کھڑا ہوا اور اس نے سوائے اپنے انڈر ویئر کے تمام کپڑے اتار دیے اور پولیس اہلکاروں پر چلانے اور انکی بے عزتی کرنے لگا۔

جس پر پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے لیے وہاں سے فرار ہونا چاہا۔ فرار ہونے کی کوشش میں سیاح نے خود کو پولیس کی گاڑی پر گرا دیا جس سے اس کے سر زخم ہوگیا اور خون رسنے لگا۔ تاہم، پولیس اہلکار اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

جس کے بعد تھانے لیجانے سے پہلے ایمبولینس بلائی گئی اور سیاح کو طبی امداد دی گئی۔ تاہم، تفتیش جاری ہے کہ سیاح اس ہوٹل میں بار بار کیوں جاتا تھا اور لابی کے صوفے پر کیوں سوتا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button