متحدہ عرب امارات

اب دبئی آںے والے تمام سیاحوں کو فری ڈسکاؤنٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام کی جانب سے بیرون ملک سے دبئی آنے والے سیاحوں کے لیے ایک بڑی خبر کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق اب دبئی آنے والے تمام سیاحوں کو مفت ڈسکاؤنٹ کارڈ فراہم کیا جائے گا۔

 

دبئی کے ویزوں سےمتعلق اتھارٹیGDRFA  جمعرات کے روز اس کارڈ کو لانچ کیا۔ اس کارڈ کا نام السادا ٹورسٹ کارڈ رکھا گیا ہے۔

تمام سیاح جب تک دبئی میں قیام کریں گیں وہ اس کارڈ کی مدد سے مختلف ڈسکاؤنٹس، مراعات اور دیگر پروموشنز حاصل کر سکیں گے۔

GDRFA  کے ڈائیریکٹر کی جانب سے بتایا گیا یہ کارڈ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے تمام سیاحوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کارڈ کا استعمال کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

سیاحوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنے موبائل فونوں سے بار کوڈ کو اسکین کے کر السادا ایپ ڈاؤںلوڈ کریں۔

جب ایپ لانچ ہوجائے گی تو ایپ استعمال کنندہ سے اس کے پاسپورٹ نمبر اور دبئی پہنچنے کی تاریخ کے بارے میں پوچھے گی تاکہ سیاح کے نام سے ایک کارڈ جاری کیا جا سکے۔

اس موبائل اپلیکیشن پر کارڈ ہولڈر کارڈ پر ملنے والی تمام آفرز اور ڈسکاؤنٹس کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاے گی۔ اور جیسے ہی سیاح شہر چھوڑے گا یہ کارڈ ایکسپائر ہوجاے گا۔ لیکن دوسری بار دبئی آنے پر دوبارہ حاصل کیا جا سکے گا۔

اس کارڈ کا لانچ کرنے کا مقصد سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو پورا کرنے ہے۔

اس کارڈ کے تحت تمام ضروری شعبوں میں ڈسکاؤنٹس اور آفرز حاصل کی جا سکیں گیں۔ جیسا کہ ٹریول، ٹورازم، ہوٹل، ہیلتھ، بیوٹی، بینکس، گاڑیاں، اورد دیگر کئی شعبوں نے اس کارڈ میں اشتراک کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button