
خلیج اردو
22 اکتوبر 2021
دبئی : دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ کو مختلف سڑکوں پر ٹریفک میں تاخیر سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری ٹویت کے مطابق شام چار بجے سے دس بجے تک ٹریفک میں تاخیر دیکھی جا سکتی ہے۔
We advise drivers to be careful and use alternative roads: Sheikh Zayed Rd., Al Marsa St, First Al Khail St. and Hessa St.. #RTA
— RTA (@rta_dubai) October 21, 2021
قرن السبکا روڈ ( بلیو واٹر آئی لینڈ کی طرف سے داخلی مقام ) اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز سٹریٹ جو جمیرہ بیچ رہائشی علاقوں کے قریب ہے ، پر ٹریفک روانگی میں تاخیر ہوگی۔ یہ تاخیر آج بائیس اکتوبر 2021 کو شام چار بجے سے دس بجے کے درمیان ہوگی۔
آر ٹی نے نے ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل سڑکوں کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ متبادل سڑکوں میں شیخ زید روڈ ، المرصیٰ سٹریٹ ، فرسٹ الخیل اسٹریٹ اور حیسا اسٹریٹ پر احتیطاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source : Khaleej Times