متحدہ عرب امارات

کیا آپ ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے قاصر ہے؟ آپ کیلئے حل پیش خدمت ہے

خلیج اردو
دبئی : میں دبئی کا رہائشی ہوں۔ میرے نام کچھ ٹریفک جرمانوں کے بقایا جات ہیں جو میں ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ میری گاڑی کی تجدید تین ماہ میں ہونی ہے۔ اگر میں جرمانے کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہوں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب: آپ کے سوالات کے مطابق اگر کوئی فرد دبئی میں ٹریفک جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتا تو روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اس کی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کر سکتی ہے۔

ایک بار اگر کیس دبئی کے ٹریفک پراسیکیوشن کو منتقل کیا جاتا ہے تو یہ اس شخص کو جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے یا جرمانے کو معاف کرنے کی اجازت دے سکتا ہے اگر وہ شخص دیوالیہ پن کا شکار ہوگا۔

دبئی پولیس نے حال ہی میں جرمانے کو قسطوں میں ادا کرنےکی خدمات متعارف کرائی ہیں جو ڈرائیوروں کو بلا سود، ماہانہ اقساط میں اپنے ٹریفک جرمانے ادا کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ 3، 6، ماہ کی قسط کے پلان میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔رہائشی جس کا ملک میں بینک اکاؤنٹ ہے وہ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خلاف ورزیوں کی کم از کم قیمت5,000 درہم ہونی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button