متحدہ عرب امارات

اگر آپ اپنا ٹریفک جرمانہ ادا نہیں کر سکتے تو کیا ہوگا؟

خلیج اردو
دبئی : نظام ٹریفک متحدہ عرب امارات میں ایک اہم نظام ہے اور اس کی ہمواری کیلئے نہ صرف کوششیں عروج پر ہوتیں ہیں بلکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے چند سوالات اور ان کے جوابات دیئے جارہے ہیں۔

سوال: میں دبئی کا رہائشی ہوں۔ میرے نام کچھ بقایا ٹریفک جرمانے ہیں جو میں ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ میری گاڑی کی تجدید تین ماہ میں ہونی ہے۔ اگر میں جرمانے کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہوں تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب: آپ کے سوالات کے مطابق اگر کوئی فرد دبئی میں ٹریفک جرمانے کی ادائیگی نہیں کرتا ہے تو روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اس کی گاڑی کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کر سکتی ہے۔

ایک بار اگر کیس دبئی کے ٹریفک پراسیکیوشن کو منتقل کیا جاتا ہے تو یہ اس شخص کو جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے یا جرمانے کو معاف کرنے کی اجازت دے سکتا ہے اگر وہ شخص دیوالیہ پن کا شکار ہوگا۔

دبئی پولیس نے حال ہی میں جرمانے کی قسط کی خدمات متعارف کرائی ہیں جو ڈرائیوروں کو بلا سود، ماہانہ اقساط میں اپنے ٹریفک جرمانے ادا کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ 3، 6، ماہ کی قسط کے پلان میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی رہائشی جس کا ملک میں بینک اکاؤنٹ ہے وہ اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ خلاف ورزیوں کی کم از کم قیمت5,000 درہم ہونی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button