متحدہ عرب امارات

58 وہ افراد جن کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، ان کو کیا سزائیں دیں گئیں ، رپورٹ جاری

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی ٹریفک پراسیکویشن نے 58 ملزمان کو سزائیں سنائیں ہیں جو 2021 میں ٹریفک حادثات میں لوگوں کی موت کی وجہ بنے۔ یہ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں کم ہیں جہاں تعداد 70 تھی۔

دبئی کے چیف پراسیکوٹر صالح بو فاروشا الفیلاسی کے مطابق دبئی ٹریفک کورٹس کی جانب سے 2021 میں 6.1 ملین درہم خون بہا کی رقم ادائیگی کا حکم دیا گیا۔ یہ رقم متائثرہ افراد کے خاندانوں کو دی گئی۔

دبئی ٹریفک پراسیکوشن نے پچھلے سال 11,567 ٹریفک کیسز کا اندراج کیا اور صارفین کی جانب سے سمارٹ اپلیکیشن پر 20,201 کیسز رجسٹر ہوئے۔ پراسیکوٹر کے مطابق ٹریفک حادثات میں لوگوں کی موت کی وجہ بننے والے افراد کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کیے گئے جہاں عدالتوں نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کیلئے خون بہا کی رقم کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پراسیکیوشن نے 2021 میں دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 42 مقدمات درج کیے۔ یہ تعداد 2020 میں یہ تعداد 38 تھی۔

عدالت نے 695 ڈرائیوروں کے لائنسس منسوخ کیے جو پچھلے سال 412 تھے۔ ان کے جرائم میں دوسروں کی موت کی وجہ بننا ، شراب کی حالت میں گاڑی چلانا اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

2021 میں پراسیکوشن نے 112 کو منشیات کے استعمال کے بعد گاڑی چلانے پر فردجرم عائد کیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button