متحدہ عرب امارات

دبئی ٹریول : ایمریٹس ایئرلائنز نے مزید ممالک کیلئے پروازوں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی ایمریٹس ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے کسی نوٹس تک 28 دسمبر سے مسافر پروازیں معطل کررہا ہے۔ اب مزید دو ممالک کیلئے پروازیں معطل کیں گئیں ہیں۔

ایئرلائن کی ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ پابندیاں دبئی میں داخلے اور ٹرانزٹ دونوں صورتوں میں عائد ہے۔ پابندی میں انگولا اور گونیا کے کونکرے سے داکار کے مقامات شامل ہیں۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ممالک سے آنے والے مسافروں پر دبئی میں داخلے کی پابندی ہوگی۔
جمہوریہ انگولا
جمہوریہ گونیا
صارفین جو کوناکرے اور داکار سے آنے والے ہوں، کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم دبئی سے ان ممالک میں جانے والی پروازوں پر اثر نہیں پڑے گا۔

رواں ہفتے کی شروعات میں ایمریٹس نے اعلان کیا تھا کہ کینیا، ایتھوپیا اور تنزانیہ سے آنے والی تمام سروسز کو 26 دسمبر سے اگلے نوٹس تک معطل کر دیا جائے گا۔

پروازوں کی یہ معطلی متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے چار ممالک کے مسافروں کے داخلے کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد ہوئی جہاں دو دیگر ممالک کیلئے قوانین کو سخت کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button