متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، کچھ رہائشیوں کے ویزہ میں 9 دسمبر تک خودکار توسیع کی گئی ہے

خلیج اردو
12 اگست 2021
دبئی : کچھ غیر ملکی رہائشی جن کے دبئی کا ویزہ ایکسپائر ہوگیا تھا ، ان کے ویزہ اس سال کے نو دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ وہ رہائشی ہیں جن کا ویزہ اس کے بعد ایکسپائر ہوا ہے جب متحدہ عرب امارات نے مختلف ممالک کیلئے سفری بندشوں کا اعلان کیا تھا۔

ان رہائشیوں کے ویزہ میں تین مہینوں تک کی توسیع کی گئی ہے جس میں ایک مہینے کا گریس پیریڈ شامل ہے۔ وہ رہائشی جو بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے ویزہ کے اسٹیٹس کو https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry. پر چیک کر سکتے ہیں۔

دبئی میں آمر سنٹر کے ملازم نے خلیج ٹائمز کو بتایا ہے کہ وہ افراد جن کے ویزہ ایکسپائر ہیں اور وہ اپنے اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں، کیلئے خودکار طریقے سے ویزہ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات سفر سے پہلے انہیں جی ڈی آر ایف اے سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

وہ ٹریول ایجنٹس جو پاکستان اور بھارت میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کو ویزہ جاری کرتے ہیں ، بھی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے کلائنٹس کو خودکار طریقے سے ویزہ ایکسٹنشن ملی ہے۔

وہ رہائشی جو متحدہ عرب امارات سے باہر چھ مہینے کیلئےے ٹہرے ہوں ، وہ بھی وی اے ای واپس آسکتے ہیں۔ مختلف رہائشیوں نے خلیج ٹائمز سے گفترگو میں تصدیق کی ہے کے یا ان کے رشتہ داروں کے ویزہ خودکار طریقے سے ری نیو ہو گئے ہیں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button