متحدہ عرب امارات

بیرون ملک پھنسے دبئی کے بعض رہائشیوں کے ایکسپائر ویزوں میں 9 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے بعض ایسے رہائشیوں کے ویزوں میں 9 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے جن کے ویزے کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے باعث بیرون ملک پھنسے ہونے کی وجہ سے ایکسپائر ہوگئے تھے۔

یو اے ای کی جانب سے کئی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے باعث بہت سارے یو اے ای کے رہائشی بیرون ملک پھنس گئے تھے، جس کے باعث ان میں سے اکثر کے ویزے ایکسپائر ہو گئے تھے تاہم، اب آمر کال سنٹر کے اہلکار کے مطابق ایسے رہائشیوں کے ویزوں میں تین ماہ تک کی توسیع کر دی گئی ہے جس میں ویزے کی دوبارہ درخواست دینے کے لیے ایک ماہ کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔

لہذا جو مسافر یو اے ای کا سفر کرنے کے خواہاں وہ اپنے کا اسٹیٹس ویب سائٹ  https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry معلوم کر سکتے ہیں۔

آمر کال سنٹر کے اہلکار نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو مزید بتایا کہ ایکسپائر ویزوں میں توسیع کے باوجود یو اے ای آنے کے خواہاں مسافروں کو سفر سے پہلے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اور حکومت کی جانب سے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے طے کردہ دیگر شرائط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے متعدد ٹریول ایجنٹوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایکسپائر رہائشی ویزوں کے حامل ان کے کلائنٹس کے ویزوں میں خود کار طریقے سے تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اسمارٹ ٹریولز کے مینجنگ ٖڈائریکٹر عافی احمد نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا "ایکسپائر ویزوں کے حوالے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے ان کلائنٹس کے ویزوں میں خودکار طریقے سے توسیع ہوئی جن کے ایکٹو تھے اور جون اور جولائی کے بعد ایکسپائر ہوئے تاہم، جن مسافروں کے ویزے مئی اور جون کے شروع میں ختم ہوئے انہیں توسیع ملنا ابھی باقی ہے”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو رہائشی 180 دن سے زیادہ یو اے ای سے باہر رہ چکے ہیں اور انہوں نے آئی سی اے یا GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے تو وہ بھی یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔ ایئر لائنز ایسے مسافروں کو قبول کر رہی ہیں۔ تاہم، یاد رہے کہ یہ چھوٹ صرف دبئی کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کے لیے ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button