متحدہ عرب امارات

ٹرک میں لگنے والی آگ کا معاملہ : ملبہ ہٹا دیا گیا، تحقیقات شروع

خلیج اردو
دبئی : ابوظبہی کی طرف جانے والی شیخ محمد بن زید روڈ پر ہیوی ٹرک میں لگنے والی آگ کے معاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ حکام نے ٹرک کا ملبہ ہٹا دیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبری اور پھلوں کی منڈی کے قریب آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجوہات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کئبل کی خرابی کی وجہ سے لگی تھی۔

دبئی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے روڈ کے چوراہے کو کلیئر کیا ہے اور وہاں سے ملبہ ہٹایا گیا ہے۔

ایک بیان میں دبئی پولیس کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر المزروی نے کہا کہ صبح 4:15 پر آپریشن روم کو آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے فوراً بعد گشت کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔

المزروئی نے کہا کہ ٹریفک کے گشت نے سڑک کو گھیرے میں لے لیا جس کی وجہ سے جلی ہوئی گاڑی سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں کے زیر استعمال تھی۔

ہموار ٹریفک کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کو کلیئر کر دیا گیا اور گاڑیوں کی روانی تقسیم کی گئی۔المزروی نے کہا کہ "عوام کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور فائر فائٹرز کے کام میں مدد کے لیے سائٹ تک پہنچنے سے روک دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button