متحدہ عرب امارات

دبئی: بیویوں کی وجہ سے تنازعہ پر مویشیوں کے دو ایشیائی تاجروں کا تیسرے تاجر پر تشدد

 

خلیج اردو آن لائن:

ہم وطن پر حملہ کرنے اور اس کی مستقل معذوری کا باعث بننے کے الزام میں دو ایشیائی باشندے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان افراد نے اپنی بیویوں اور متاثرہ شخص کی بیوی کے مابین نامعلوم تنازعہ پر آپس میں بظاہر جھگڑا کیا ، اور تینوں کی بیویاں  اپنے آبائی ملک میں مقیم ہیں۔

مدعاعلیہان دبئی کی مویشی منڈی میں بطور تاجر کام کرتے ہیں اور وہیں پر انہوں نے متاثر شخص برا بلا کہا اور اسے ماں بہن کی گالیاں دیں۔ انہوں نے ایک سخت چیز کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ شخص کے بازو اور سر پر وار بھی کیے جس سے وہ بہوش ہوگیا۔

امارات الیوم کے مطابق میڈٰیکل روپورٹ سے ثابت ہوا کہ اس تشدد کے باعث متاثرہ شخص کے سر میں ہونے والے زخم اور بازو میں فریکچر کی وجہ سے اسے 10 فیصد مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بھائی نے منڈی میں بنے پولیس پوائنٹ پر ملزمان سے متعلق اطلاع دینے کے لیے رابطہ کیا اور پولیس کا بتایا کہ جب اسے حملے کا پتہ چلا تو اس کا بھائی منڈی کے فرش خون میں لت پت بہوش پڑا تھا۔ اس نے ملزمان کو ڈانٹا تو انہوں نے اسے بھی غلیظ گالیاں دیں۔

تاہم، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جہنوں نے متاثرہ شخص پر تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button