متحدہ عرب امارات

خاتون کو اغوا کرکے اس پر جنسی تشدد کرنے اور بعد میں لوٹنے کے الزام میں دو افراد کو دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی، خاتون دھوکے میں کیسے آئی؟ جانیے

خلیج اردو
دبئی : دو ایشیائی مردوں کو ہم وطن خاتون کو اغوا کرنے اور اس کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنانے پر 10 سال قید اور 187,000 درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

دبئی کی فوجداری عدالت نے ملزم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق نوجوان خاتون نے اغواکار کے چنگل سے فرار ہونے کے بعد رپورٹ درج کرائی ۔ خاتون کو دو دنوں تک ولا میں رکھا گیا تھا۔

اس نے بتایا کہ پہلے ملزم کے ساتھ وہ سیر کرنے اور کافی پینے پر راضی ہوئی تھی۔ ملاقات والے دن وہ دوسرے ملزم کے ساتھ گاڑی میں آیا اور اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اس کی رہائش گاہ لے جایا گیا۔

مردوں نے خاتون پر حملہ کیا اور اس کے پاس موجود 7,000 درہم چرا لیے۔ انہوں نے اسے ایک شاپنگ ایپ کے لیے اپنا پاس ورڈ دینے پر مجبور کیا اور بنک اکاؤنٹ کے ذریع آبائی ملک میں مختلف لوگوں کے اکاؤنٹ میں 180,000 درہم منتقل کرنے پر بھی مجبور کیا۔

متاثرہ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد نے اسے غیر اخلاقی حالت میں مجبور کرنے کے بعد اس کی ویڈیو بنائی اور اس کے پاسپورٹ کے ویڈیو کلپس اپنے فون پر رکھ لیے۔ ملزمان نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شائع کرنے کی دھمکی دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button