خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: فالوورز حاصل کرنے کیلئے جعلی نقدی پھینکنے پر دو افراد کو جیل، 200,000 درہم جرمانہ

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے دو افراد کو چھ ماہ قید اور 200,000 درہم کا مشترکہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے کیونکہ انہوں نے خود کو دولت مند ظاہر کرنے اور سوشل میڈیا پر فالوورز حاصل کرنے کے لیے جعلی نقدی ادھر ادھر پھینکی تھی ۔ تاہم سزا کے بعد ان کی ملک بدری کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

کیس کی تفصیلات جون 2021 کی ہیں، جب ایک عمارت کے سیکیورٹی گارڈ نے دبئی مرینا کے علاقے میں ایک لگژری گاڑی سے رقم پھینکتے ہوئی دیکھی جسے یورپی شخص چلا رہا تھا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم ویڈیو کلپ کے فوٹوگرافر اور پیسے بکھیرنے والے شخص کی شناخت کرنے میں کامیاب رہی، جو کہ 50 اور 100 آسٹریلوی ڈالر کے جعلی نوٹ تھے۔

اپنی گواہی میں، فوٹوگرافر نے اعتراف کیا کہ وہ پڑوسی امارات میں ایک ایونٹ فوٹوگرافی کمپنی میں کام کر رہا تھا اور یورپی مدعا علیہ نے اسے دبئی میں فلم بنانے کے لیے کہا تھا۔ واقعے کے بعد فوٹوگرافر نے فلمایا ہوا مواد پولیس کے حوالے کردیا۔

یورپی شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے اور ایک اور ایشیائی شخص نے ویڈیو میں استعمال کرنے کے لیے 750 آسٹریلوی جعلی کرنسی نوٹ چھاپے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم آرٹ کے ورک کےتحت ایک سین کو فلمانے کے لیے استعمال کی گئی تھی اور انکا جعلی کرنسی کو فروغ دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔

جعلی نوٹ چھاپنے میں اس کی مدد کرنے والے ایشیائی شخص کو یورپی شخص کے اعتراف کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے رقم اس لیے چھاپی کیونکہ یورپی نے اس کی درخواست کی تھی۔ یورپی نے مبینہ طور پر ایشیائی شخص کو کرنسی نوٹوں کی دو کاپیاں بھی فراہم کی تھیں جسے وہ واٹس ایپ پر دوبارہ بنانا چاہتا تھا۔

فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضبط کی گئی کرنسی اس حد تک جعلی تھی کہ یہ ایک عام آدمی کو دھوکہ دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button