متحدہ عرب امارات

مزدوروں پر جعلی کرنسی پھینکنے والے دو افراد کو جیل اور بھاری جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی :ایک یوریپین شخص نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اپنی کار سے ان مزدوروں پر جعلی کرنسی نچاور کی تھی جو ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔ اس کی ویڈیو بنا کر ملزم نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سائبر کرائم دبئی نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں مزدوروں کے ہجوم نے ایک گاڑی کو گھیر لیا ہے۔ انہیں کرونا وائرس کی خلاف ورزی کرکے مزدوروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی سزا دی گئی۔

پولیس نے مزید تحقیقات میں یہ پایا کہ اس شخص نے مزدوروں کو جعلی کرنسی دی تھی۔

یورپین شخص نے بتایا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد میں اضافہ چاہتا تھا۔

ان دونوں ملزمان کو استعاثہ عامہ کے پاس بھجوایا گیا۔ان پر جعلی کرنسی سمگلنگ اور اسے سرکولیٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

کریمنیل کورٹ نے انہیں دو سال جیل کی سزا سنائی جسے اپیلینٹ کورٹ سزا کم کرکے ایک سال کر دی۔ ان کو ایک لاکھ درہم کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button