خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی: ٹیکسی میں مسافر سے رہ جانیوالی نقدی چوری کرنے پر 2 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی کی ڈسپیوٹ کورٹ نے دو عرب افراد کو نقدی بھرے ہینڈ بیگ چوری کرنے پرایک ماہ قید کی سزا اور درہم 30,000 جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے حکام کو مجرموں کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔

خلیج اردو: دبئی کی ڈسپیوٹ کورٹ {تنازعات کی عدالت} نے دو عرب افراد کو نقدی بھرا ہینڈ بیگ چوری کرنے پر ایک ماہ قید اور 30,000درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے حکام کو مجرموں کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان کو دبئی کی ٹیکسی کی پچھلی سیٹ پر 14,000 درہم اور 3,900 یورو نقد کے ساتھ مسافر سے بھول جانے والا بیگ ملا جو انہوں نے حکام کو واپس کرنے یا ڈرائیور کو مطلع کرنے کے بجائے چوری کر لیا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق متاثرہ شخص (ایک عرب) نے دبئی کی صلاح الدین اسٹریٹ سے ٹیکسی لی تھی اور ٹیکسی سے اترنے کے بعد اسے احساس ہوا کہ وہ اپنا لوئس ووٹن بیگ ٹیکسی میں ہی بھول گیا ہے۔ جس پراس نے دبئی میں روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کو اپنے بھولے ہوئے بیگ کے بارے میں شکایت درج کرائی۔

آر ٹی اے حکام نے نگرانی کے کیمروں کا جائزہ لیا تو اس سے پتہ چلا کہ شکایت کنندہ کا بیگ گم ہونے کے بعد گاڑی میں دو مسافر سوار ہوئے۔

اس کیس کو بعد میں دبئی پولیس کے حوالے کیا گیا، اور معاملے کی تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی ٹیم تشکیل دی گئی۔

دونوں افراد کو فوری طور پر شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button