متحدہ عرب امارات

ایک جوڑے کو لوٹ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو افراد کو جیل بھیج دیا گیا، حملہ آور نے گھر میں جاکر پستول تان کر واردات کی تھی

خلیج اردو
دبئی: دبئی کی کریمنل کورٹ نے ایک جوڑے کو لوٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے جرم میں دو افراد کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان میں سے ایک ملزم کو ان کی غیر موجودگی میں سزا دنائی گئی۔

واقعہ دبئی انویسٹمنٹ پارک کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک آدمی نے اطلاع دی کہ اس پر حملہ کرکے اسے لوٹ کر اس کی گرل فرینڈ کو اس کی عمارت کی پارکنگ میں دو افراد نے بھگا دیا۔

پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق ٹوپی اور ماسک پہنے دو افراد نے متائثرہ جوڑے پر اس وقت حملہ کیا جب وہ پارکنگ میں گرل فرینڈ کی کار کی طرف جا رہے تھے اور متاثرہ شخص نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی جب حملہ آور پستول لے کر آگے آیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ملزم نے اس کی گرل فرینڈ کو بھی مارا پیٹا اور ذاتی دستاویزات سمیت ایک بیگ بھی چرا لیا جس میں 8000 درہم موجود تھے۔

پولیس کے سامنے لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ اس پر حملہ کرکے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی اور حملہ آوروں نے جوڑے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سی آئی ڈی کی ٹیم دو ملزمان کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئی اور ان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران گرفتار شدہ شخص نے جرم کا اعتبار کیا۔ عدالت نے دلائل کے بعد دونوں پر 11,000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں سزا پوری کرنے کے بعد ریاست سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button