متحدہ عرب امارات

پولیس افسران اور گاڑی پر حملہ مہنگا پڑ گیا ، دو افراد کو سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے دو افراد کو چھ مہینوں کیلئے جیل کی سزا سنا دی ہے کیونکہ وہ پولیس اہلکار اور پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کو نقصان پہنچانے کا مرتکب پایا گیا تھا۔

یہ واقعہ تب کا ہے جب ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کا بوائے فرینڈ اور اس کا دوست اسے پریشان کررہے ہیں۔

یہ دسمبر 2020 کا واقعہ ہے جب پیٹرولنگ پولیس دبئی میں ایک ہوٹل میں گئی جہاں ایک لڑکی اور اس کی بہن کو دو ملزمان کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ان دو ملزمان میں سے ایک اس کا بوائے فرینڈ تھا جس سے وہ سنیپ چیٹ پر ملی تھی۔

پولیس اہلکار کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس نے لڑکی اور اس کی بہن سے ملاقات کی جنہوں نے مدد کی درخواست کی تھی۔ لڑکیوں میں سے ایک نے بتایا کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا سامان دیرہ سے فرجان تک ایک پک اپ گاڑی سے لے جانے میں اس کی مدد کرے۔

مدد مانگنے پر اس کا بوائے فرینڈ اپنے دوست کو لے کر آیا اور دونوں نے ملکر انہیں زبردستی ہوٹل لے جانے کی کوشش کی۔

لڑکیوں کا موقف سننے کے بعد پولیس اہلکار نے ہوٹل کے اندر سے آنے والے دو نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اور ان سے ایمریٹس آئی ڈیز طلب کیں۔

دونوں نوجوان کاغذات لینے کیلئے اپنی گاڑی کے پاس گئے اور گاڑی اسٹارٹ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کی پٹرولنگ ٹیم نے دونوں کا پیچھا کیا اور جب دونوں گاڑیاں ٹریفک جام میں داخل ہوئیں تو مجرموں نے اپنی گاڑی کو الٹ دیا جس کے نتیجے میں ان کے پیچھے موجود پولیس کی پٹرولنگ کار سے تصادم ہوا۔

اس تصادم سے تفتیشی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ دونوں مجرمان نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پٹرولنگ اہلکاروں نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور ان کو گرفتار کر کے استغاثہ کے حوالے کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button