متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گلوبل ویلج نے اپنا 16واں عالمی ریکارڈ ویکسینیشن مہم کے ذریع توڑ دیا

خلیج اردو
04 مارچ 2021
دبئی : دبئی کے گلوبل ولیج نے اپنا 16 واں گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس بار یہ ایک بڑا پیغام لے کر آیا ہے کہ کرونا ویکسین کی خوراک لیں۔ پارک انتظامیہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے عملے اور شراکت داروں کیلئے ویکسینیشن سے متعلق لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے ویڈیو میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں۔

گلوبل ویلج فیملی کے 60 سے زیادہ افراد نے ویڈیو کال میں شرکت کی جس میں ہر ایک کے پاس ایک بینرر تھا جس پر لکھا تھا کہ میں نے ویکسینشن کے عمل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کرونا ویکسین کی خوراک لی ہے ، کیا آپ نے لی ہے ؟

اس گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے بعد تازہ ترین کامیابی کے ساتھ ، گلوبل ولیج اپنی سلور جوبلی کی سالگرہ کے موقع پر 25 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ریکارڈ توڑنے کے ہدف کے قریب تر جا رہا ہے۔

گلوبل ویلج 18 اپریل تک کھلا رہے گا جس میں تمام احتیطاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہے۔ اس عالمی ریکارڈ سے قبل گلوبل ویلیج نے دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل آتش بازی سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button