متحدہ عرب امارات

سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک منفرد ایجاد : اب پانی کے نیچے ڈرون چلے گا اور حفاظتی کام سر انجام دے گا

خلیج اردو
دبئی : دبئی ایکسپو 2020 میں دبئی کسٹم کی جانب سے ورکشاپ میں ایک ایسے ڈرون کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جو زیر آب چلے گا۔

زیر آب ڈرون جسے اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ، بدھ کو دبئی کسٹمز ورکشاپ میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ۔

کسٹم کے سینیئر انسپکشن افسران نواف صالح اور سلیم غیث نے وضاحت کی کہ ڈرون کو پانی کے اندر نیویگیٹ کرنے اور ہائی ریزولوشن تھری ڈی تصاویر اور ویڈیوز لینے کیلئے بنایا جا سکتا ہے جہاں تک جہاز کے ہل جیسے علاقوں تک پہنچنا مشکل ہے۔

یہ ڈرون چار ہزار میگا پیکسل کیمرہ سے لیس ہے اور یہ 98 فٹ کی گہرائی تک جا سکتا ہے اور آپریشن روم میں موجود افسران کو لائیو سٹریمنگ بھیج سکتا ہے جو ممنوعہ اشیاء کا پتہ لگا کر اسے روک سکتے ہیں۔

ایک اور موضوع جس پر بحث کی گئی وہ کسٹمز ڈولفنز اور کسٹمز سب میرینز کے درمیان فرق کے بارے میں تھا اور یہ کہ کس طرح اسے جہازوں میں داخل ہونے سے پہلے کنٹرول اور نگرانی کیلئے بھیجا جا سکتا ہے۔

دبئی کسٹمز نے سمارٹ الیکٹرک گاڑیوں کا انیشیٹیو بھی شروع کیا ہے جو دبئی کریک، دیرا وھارفیج اور الحمریہ پورٹ کے ساتھ معائنے کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button