متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 میں شیخ حمدان سے ملاقات پر اسکول کی بچیاں مسکرا اٹھیں ، خوشی دیدنی تھی

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی : عالیہ اسکول العین سے طلبہ کے ایک گروپ کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ان کی ملاقات اچانک دبئی ایکسپو 2020 سے ہوئی۔

چھوٹے طلبہ نے دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان سے ملاقات کی۔ یہ اس وقت ہوا کہ بچے دنیا کے سب سے بڑے شو ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی میں آئے تھے۔

اس موقع پر لگی گئی تصاویر میں کم سن بچی ریما طلال کو دیکھایا گیا ہے جس میں وہ مسک پہنے مسکرا رہی ہے اور اس کی آنکھوں میں خوشی اور چمک ہے۔

گزشہ روز ہی ایکسپو 2020 میں اب تک آنے والے طلبہ کی تعداد 100,000 سے تجاوز کر گئی۔ جو مختلف ثقافتوں اور تجربات کا یہاں مشاہدہ کرتے ہیں۔

اس سنگل میل کے حصول کا وقت منانا کیلئے 400 طلبہ کا ایک گروپ جس کی قیادت سرکاری تعلیم کیلئے وزیر مملکت اور چیئرمین ایمریٹس اسکولز اسٹبلشمنٹ جمیلی بنت سلیم المہیری نے ٹیرہ کے سامنے ایک لاکھ کا نشان بنایا تھا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایکسپو 2020 نوجوانوں کے ذہنوں میں جدت اور تخیل کو جنم دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر اس نے سرکاری اسکول کے طلباء سے مزید تعلیمی سرگرمیوں کا وعدہ بھی کیا۔

ایکسپو اسکول پروگرام متحدہ عرب امارات کے طلبہ کو تین وائرنٹ تھمیٹک ڈسٹرکٹ (موقع، نقل و حرکت اور پائیداری) کا تجربہ کرنے کیلئے خصوصی مفت ٹکٹ پیش کرتا ہے۔

دیگر تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں یو اے ای میں ڈائیورس اسکولی نصاب کے ساتھ منسلک ہیں تاکہ سیکھنے کا ایک بھرپور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button