متحدہ عرب امارات

ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین کے درجنوں کیپسول برآمد ، دس سال جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
20 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے 47 سالہ شخص کو دس سال قید اور پچاس ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا ہے جنہوں نے کوکین کے 49 نگل کر سمگلنگ کی کوشش کی تھی۔ وہ اسے متحدہ عرب امارات میں فروخت کرنا چاہتا تھا۔

سزا مکمل ہونے کے بعد افریقی باشندے کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

تحقیقات کے مطابق یہ کیس مئی 2020 کا ہے جہاں دبئی ایئرپورٹ پر کسٹم اسنپکٹر نے ایک شخص کو مشکوک سمجھ کر دیکھا کہ اس کے بیگ میں کوئی مشکوک سامان نہیں۔

اس کے بعد ٹرانسپورٹ آفیسر ملزم کے بدن کو ایکسرے مشین سے اسکین کیا جس پر انہوں نے اقرار کیا کہ ان کے پیٹ میں کوکین کے کیپسول ہیں۔

اس کیپوسل کا وزن تقریباً ایک کلوگرام تھا۔

استعاثہ کے ریکارڈ کے مطابق ملزم نے اقرار کیا ایک شخص نے پیسوں کیلئے اس کی ضرورت سے فائدہ اٹھا کر اسے 53 کیپسول دبئی کے راستے سمگل کرنے کا کہا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button