متحدہ عرب امارات

دبئی میں کوکین اسمگل کرنے کی کوشش پر افریقی خاتون کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی کریمنل کورٹ نے ایک افریقی خاتون کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ایک خالی بیگ میں کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مدعاعلیہ خاتون نے گرفتاری کے بعد موقف اپنایا کہ ایئرپورٹ پر اسے اپنے ملک کا باشندہ ملا تھا اس نے خاتون کو خالی بیگ دبئی میں ایک اور شخص کو پہنچانے کا کہا۔ بیگ لینے والا شخص مبینہ طور پر کورونا پابندیوں کی وجہ سے دبئی میں پھنسا ہوا تھا۔

دبئی کے کسٹمز کے انسپیکٹر نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کیا کہ پکڑے جانے پر ابتدائی طور پر مدعاعلیہ خاتون نے بیگ میں کسی غیر قانونی مواد کی موجودگی سے انکار کیا۔ تاہم، جب کسٹمز حکام نے بیگ کھولا تو اس کے اندر ایک اور خالی بیگ موجود تھا۔ جب دونوں بیگز کو ایکس رے سکینر سے گزارا گیا تو خالی بیگ کے حجم میں تبدیلی کا شبہ ہوا۔

جس پر حکام نے بیگ کو کھولا تو اس کے اندر بڑی مہارت سے کوکین کے 800 گرام کے مختلف پیکٹ چھپائے گئے ہوئے تھے۔ گرفتار کیے جانے پر خاتون نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اسے بیگ پہنچانے کے لیے 500 ڈالر دیے گئے تھے۔ تاہم اسے علم نہیں تھا کہ اس بیگ میں منشیات موجود ہیں۔

تاہم، عدالت نے مدعاعلیہ خاتون 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button