متحدہ عرب امارات

دوکانوں سے چوری کرنے والی خاتون کو عدالت نے سزا سنا دی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک خاتون کو ایک مہینے کیلئے جیل کی سزا دی ہے اور 352 درہم جرمانہ بھی کیا ہے کیونکہ اس نے دو دوکانوں سے چوری کی تھی۔

پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق عرب خاتون نے دوبئی کے دو مشہور اسٹورز سے باڈی کریم کی دو بوتلیں اور پرفیوم کی دو بوتلیں چوری کیں تھیں۔ ان اشیاء کی قیمت 280 درہم تھی جبکہ خاتون نے 72 درہم مالیت کے دو بالوں کے کلپس بھی اٹھائے تھے۔

سیکورٹی گارڈ نے چوری کرنے والی خاتون کو چوری شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اسے پولیس کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button