
خلیج اردو: پام جمیرہ کے نواحی علاقے میں ایک منی بس کی زد میں آنیوالی دبئی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون، جو کہ فلپائنی شہری ہے، کتے کے ساتھ واک پہ نکلی تھی جب جمعہ کی صبح شور لائن اپارٹمنٹس 9 کے قریب یہ سانحہ پیش آیا۔
خاتون کو حادثے کے بعد فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا، اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اسے متعدد تکلیف دہ چوٹیں آئی ہیں اور ایک ’میجر دماغی چوٹ‘ لگی ہے۔
میڈی کلینک پارک ویو ہسپتال کے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈیوڈ جیلی نے خلیج ٹائمز کو بتایا، "مریضہ کو پام جمیرہ پر موٹر گاڑی کی ٹکر سے حادثہ ہونے کے بعد میڈی کلینک پارک ویو ہسپتال میں لایا گیا۔”
جیلی نے مزید کہا کہ یہ خاتون متعدد تکلیف دہ چوٹوں کے ساتھ لائی گئی تاہم ایک تباہ کن دماغی چوٹ اپنی جگہ برقرار ہے۔ خاتون کو ہماری ٹروما ٹیم نے فوری طور پر طبی امداد دی، ہنگامی سرجری ہوئی، اور فی الحال ہمارے آئی سی یو میں اس کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
حادثے کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں کیونکہ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔