متحدہ عرب امارات

دبئی: خراب کولر سے پانی پیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک ورکر جانبحق

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے فرانزک انجینئرنگ سیکشن کے معاؤن ایکسپرٹ کیپٹن انجینئر عبداللہ راشد ال علی نے بتایا کہ حال ہی میں ایک ورکر خراب واٹر کولر سے پانی پیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا۔

یہ حادثہ فرانزک انجینئرنگ سیکشن کی جانب سے ہینڈل کیے جانے والے متعدد ایسے واقعات میں سے ایک ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے کیے جانے والے ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ سال سے اس سال جولائی تک 117 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک 145 ایسے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر حادثات کنسٹریکش سائٹس اور صنعتی علاقوں میں پیش آئے۔

کیپٹن عبداللہ نے گھروں کے باہر واٹر کولر لگانے والے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کولروں کی باقاعدگی کے ساتھ مرمت کرواتے رہا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ واٹر کولر کی مرمت کروانا مالک کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہ "حفاظتی اقدامات میں غفلت برتنے کے نتیجے میں کسی کی موت کی صورت میں مالک کو کرینمل چارجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے”۔

دبئی پولیس کے فرانزک انجینئرنگ سیکشن نے دو بچوں پر ایک بل بورڈ کے گرنے کے کیس کو بھی رپورٹ کیا ہے۔ اس  حادثےمیں دو بچوں پر بل بورڈ گرنے سے ایک بچہ مکمل طور پر معذور جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

کیپٹن عبداللہ نے بتایا کہ "ہماری تفتیش سے پتہ چلا تھا کہ بل بورڈ اچھی طرح سے زمین کے اندر نصب نہیں کیا تھا۔ اسی لیے بل بورڈ تیز ہواؤں کے باعث گر گیا”۔

مزید برآں، فرانزک انجینئرنگ سکیشن زیر تعمیر عمارات پر ہونے والے حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تفتیش کرتا ہے اور حادثات کی وجوہات کی شناخت کے بعد ٹیکنیکل رپورٹ تیار کرتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button