متحدہ عرب امارات

دبئی میں 3 روزہ سپر سیل ، خریداری پر بہترین ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کی جائے؟

خلیج اردو
25 نومبر 2021
دبئی : دنیا میں تین روزہ سپر سیل پر مختلف برینڈ کی جانب سے خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے جس میں کچھ مصنوعات پر 90 فیصد تک ڈسکاأنٹ شامل ہے۔

مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں فارایور 21 کے جنرل مینیجر پنیت مہتا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج سیل کیلئے پیش کی جائے گی۔ انہوں نے خریداروں کو مشورہ دیا کہ وہ باہر نکلنے سے پہلے مال کے اوقات کو چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ مالز نے زیادہ سے زیادہ فروخت کرنے کیلئے خریداری کا وقت صبح 1 بجے تک بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خریداری کا بہترین وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے اور رات 10 بجے سے 1 بجے تک ہے۔

مہتا نے مزید کہا کہ خریداروں کو بہترین سودے حاصل کرنے کیلئے اپنے پسندیدہ اسٹورز پر معقول وقت گزارنا چاہیے۔

بیبی شاپ کے سی ای او روبن شانموگراجہ نے کہا کہ سپر سیل نہ صرف ریٹیلرز کو اکٹھا ہونے کی اجازت دیتی ہے بلکہ صارفین کو سٹوروں کی طرف لے جاتی ہے تاکہ وہ بہت سارے ٹرانزیکشنز کو تلاش کر سکیں۔

انہوں نےبتایا کہ سال کے آغاز سے دکان میں خریداری میں بھی بہتری آئی ہے۔

Source : Khaleej Timesجاری

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button