متحدہ عرب امارات

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مالی مشکلات کا شکار اپنے 100 ملازمین کو 1 ملین درہم کی گرانٹ تقسیم کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹٰی اے) فاؤنڈیشن کی جانب سے 2017 میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لانچ کیے گئے ایک اقدام جسر الخیر کے تحت آر ٹٰی اے کے تقریبا 100 ملازمین نے مالی فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت 1 اشاریہ 15 ملین درہم کی سبسیڈی گرانٹ کی گئی تھی جس کا مقصد مالی مشکلات کا شکار ملازمین کی مدد کرنا تھا۔

اور یہ رقم تقریبا 100 مستحق ملازمین میں تقسیم کی گئی ہے۔

اس موقعے پر آرٹی اے فاؤنڈیشن کی ہائر کمیٹٰی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ال علی کا کہنا تھا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ جسر الخیر پروگرام مالی مشکلات کا شکار 100 کے قریب ملازمین کی مالی مدد کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس سے آرٹٰی اے کی قیادت اور ملازمین کے درمیان ہمدردی کے اصول کی عکاسی ہوتی ہے اور مثت ماحول پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔ اوراس پروگرام میں 1 لاکھ 50  روپے آر ٹی اے کے ملازمین کی طرف سے عطیہ کیے گئے تھے جبکہ 1 ملین درہم آر ٹی اے فاؤنڈیشن کی طرف سے دیئے گئے تھے”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اقدام کے تحت مستحق افراد کی کیٹگریز بنائی گئی تھیں جیسا کہ معزور افراد، بیماری میں مبتلاد ملازمین، کرائے ادا نہ پانے والے یا بچوں کی فیسیں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے ملازمین وغیرہ۔ اور پھر درخواست کنندگان کے بارے میں تحقیق کی گئی کہ آٰیا وہ اپنے حالات سے متعلق سچ بول رہے ہیں یا نہیں اور پھر منتخب افراد کے نام ہائر کمیٹی کو بھیج دیے گئے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button