متحدہ عرب امارات

شیخ منصور نے میٹرو سے ایسکسپو سنٹر کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا

خلیج اردو
14 ستمبر 2021
دبئی : ایسے میں ایکسپو 2020 لاکھوں سیاحوں کو خوش آمدید کرنے کیلئے تیار ہے اور اگلے مہینے سے اس عظیم ایونٹ کی شروعات ہونی ہے ، حکام نے مختلف حفاظتی اقدامات لینا شروع کیے ہیں تاکہ کسی بھی مشکل صورت ھال سے نمٹا جائے۔

ایکسپو2020 میں ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کے حدود میں ریسپانس صرف چار منٹ ہوگا جو بیس چیک پوائنٹس کے درمیان ہوگا۔ یہ سول ڈیفنس اور جنرل ڈئریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس دبئی کے درمیان تعاون کی صورت میں ممکن ہوگا۔

دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے میگا ایونٹ سے قبل تمام حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس میں ایکسپو 2020 میٹرو اسٹیشن اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوویڈ 19 ٹیسٹنگ سنٹر کے دورے شامل ہیں۔

یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق ہورہے ہیں۔

دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف اور ایکسپو 2020 دبئی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ الماری نے انکشاف کیا کہ دبئی پولیس نے پنڈال کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجیز استعمال کی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button