متحدہ عرب امارات

دبئی کا وہ شاندار پراجیکٹ جس سے تین ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ایک شاندار عمارت کو اپنی تکمیل کے قریب ہے  اس کے مکمل ہونے پر 3 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گیں۔

ون زابیل نامی اس عمارت کو بنانے والی کمپنی اتھرا دبئی نے منگل کے روز بتایا کہ اپنے طے شدہ وقت کے مطابق مکمل کیا جارہا ہے اور اس کےمکمل ہونے سے 3 ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گیں۔

یہ پراجیکٹ دبئی کے زابیل ایریا میں بنایا جا رہا ہے۔

اس پر ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

ایتھرا دبئی کی جانب سے منگل کے روز ون زابیل کے دو ٹاوروں کے درمیان 230 میٹر لمبا کینٹیلیور کا اعلان کیا گیا ہے، جسے دی لنک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ راہداری اس پراجیکٹ کی دو عمارتوں کے درمیان زمین سے قریب 100میٹر کی بلندی پر لنک کا کام کرے گی۔

اور یہ کینٹیلیور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا اہل ہے۔

ایتھرا دبئی کے سی ای او  اور ڈائریکٹر ایصام گلاداری کا کہنا تھا کہ عمارتوں پر کام تیزی جاری ہے اور ابتک 41 منزلوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ اور ایک منزل تقریبا 5 سے 6 دن میں مکمل کی جا رہی ہے۔

انکا کا کہنا تھا کہ ہم اپریل 2021 تک اس عمارت کو مکمل کردیں گے اور اس میں قائم کیے جانے والے ہوٹل میں 1500 ملازمین کام کریں جبکہ اس پوری عمارت میں 3 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گیں۔

پراجیکٹ کا مقصد کیا ہے؟

ان عمارتوں کو تعمیر کرنے مختلف مقاصد ہیں، جہاں دفاتر، گھر، اپارٹمنٹ، تجارتی مراکز، اور ہوٹل ہوں گے۔

گلاداری نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ کی دو عمارتوں کے درمیان 100 میٹر اونچی راہداری دو مرحلوں میں اور لیجائی گئی ہے۔ ستمبرمیں پہلے مرحلے میں 192 میٹر لمبی کینٹیلیور کو 12 دنوں میں 100میٹر اونچا لیجایا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں 900 ٹن کا بقیہ حصہ 4 دنوں میں اوپر لیجایا گیا اور دونوں عمارتوں کو آپس میں ملا دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button