متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دھندلے موسم کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو کم حدنگاہ سے متعلق الرٹ کر دیا

خلیج اردو
دبئی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں میں اتوار کی صبح دھند چھائی رہے گی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی این سی ایم نے ہفتہ کو ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ دھند کی تشکیل کے امکانات سے متعلق ٹریفک کے ضوابط پر عمل کریں۔

این سی ایم کے مطابق دھند سے افقی مریئت متائثر ہوگی جو بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں، خاص طور پر مغرب کی طرف، اتوار کی صبح 1 بجے سے صبح 8.30 بجے تک مزیدکم ہو سکتی ہے۔

حکام نے ڈرائیوروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے احتیاط برتیں۔

ایک ٹویٹ میں ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں سے کہا ہے کہ وہ دھند میں حدنگاہ کی کمی کی وجہ سے احتیاط برتیں اور الیکٹرانک انفارمیشن بورڈز پر دکھائے گئے رفتار کی حد کو تبدیل کرنے پر عمل کریں۔

پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے اور محفوظ طریقے سے ڈرائیو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button