خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ پر سہولیات کی آسان فراہمی کی بدولت غیرملکی بچوں نے اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن خود کرلی

خلیج اردو: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کا عمل اتنا آسان ہوگیا ہے کہ اب ایئرپورٹ پر بچے بھی اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہر خود لگانے لگے ہیں-

خلیجی میڈیا کے مطابق دبئی میں اقامہ اور غیر ملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محمد المری نے 2 برطانوی بچوں کو امیگریشن کاؤنٹر پر اپنے پاسپورٹ پر خود مہر لگانے کا موقع دیا۔

بچے یہ سن کر خوش ہوگئے کہ وہ امیگریشن کی مہر اپنے پاسپورٹ پر خود لگائیں گے۔

9 سالہ ازابیل اور 6 سالہ چارلس کے والد تھامس ولیمز نے بتایا کہ ہم لوگ برطانیہ میں چھٹیاں گزار کر جب واپس دبئی پہنچے تو امیگریشن کی لائن میں جب ہمارا باری قریب آئی تو میرے دونوں بچوں کو تجسس ہوا کہ آخر کاؤنٹرز کے اندر موجود افسران کیا کرتے ہیں۔

اسی دوران اقامہ ڈائریکٹر جنرل محمد المری تفتیشی بھی وہاں پہنچے اور انہوں نے دونوں بچوں سے خوشگوار ماحول میں خیریت دریافت کی اور پھر وہ انہیں اپنے ہمراہ کاؤنٹر کے اندر لے گئے۔

ڈائریکٹر نے بچوں کو نہ صرف پاسپورٹ افسران کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا، بلکہ انہوں نے دونوں بچوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پاسپورٹ پر امیگریشن کی مہرخود لگا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button