متحدہ عرب امارات

جوڑی نے لندن میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے سے چوری کا اعتراف کر لیا

خلیج اردو
دبئی: ایک برطانوی سیکیورٹی چیف اور ایک سابق میرین کمانڈو نے لندن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے نقدی اور کچھ خفیہ کاغذات چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق 51 سالہ سیکیورٹی کے سابق سربراہ ڈین مانیسٹر اور 49 سالہ میرین لی ہرفورڈ نے بلگراویا میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں گھس کر ستمبر 2018 میں پاسپورٹ اور تین سیف سے نقدی چوری کی۔

ان دونوں پر پہلے الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے چوری شدہ دستاویزات کو سفارت خانے کے ایک وی آئی پی کو تین ملین پاونڈ میں بلیک میل کرنے کی کوشش کی لیکن عدالت نے ان کے خلاف سازشی الزامات کی پیروی نہیں کی۔

مانیسٹر اس سے قبل سات سال تک بینک آف انگلینڈ میں سیکورٹی کے سربراہ تھے۔ اس نے جے پی مورگن میں سیکیورٹی کے اسسٹنٹ نائب صدر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ 48 سالہ ہرفورڈ سفارت خانے میں بطور پروٹیکشن گارڈ ملازم تھا۔

میل آن لائن کی خبر کے مطابق دونوں کو ضمانت مل گئی ہے اور انہیں 10 جون کو سزا سنائی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button