متحدہ عرب امارات

نوجوان کی عزت نفس اور کار کو نقصان پہنچانے کی سزا، 200 ہزار درہم جرمانہ عائد

خلیج اردو
18 نومبر 2020
راس الخیمہ : راس الخیمہ سول کورٹ نے گلف کوآپریشن کونسل کے دوشہریوں کو اپنے ہم وطن پر حملہ کرکے اس کی توہین کرنے اور اس کی گاڑی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے الزام میں 200،000 درہم کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق دونوں ملزمان نے متائثرہ شخص کی توہین کی اور اس کی پٹائی کی جس سے وہ زخمی ہوئے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ملزمان پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے ویلنگ کرتے ہوئے عوامی سڑک پر جان بوجھ کر اپنی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور متاثرہ شخص کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔ ان پر بھی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے اور سڑک پر چلنے والے دیگر افراد کی زندگیوں کو شدید خطرہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مقدمہ کی فائل راسلخیمہ کی مس ڈیمینور کورٹ کو بھیجی گئی جہاں متاثرہ شخص نے بتایا کہ ایک شخص نے اسے خطرناک انداز میں دبوچا جبکہ دوسرے نے اس کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ "ان دونوں ملزمان نے مجھے روکا ، جس کے بعد انہوں نے مجھ پر حملہ کیا ، اور میرے کپڑے پھاڑ دیئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں نے جان بوجھ کر میری کار کو ہٹ کیا ۔ میری کار کو مکمل طور پر نقصان پہنچا تھا۔۔

عدالت نے دونوں افراد کو متائثر شخص پر حملہ کرنے کا قصوروار پایا اور اس کی توہین کرنے پر ان سے معافی مانگوا لی۔ مدعا علیہان نے اس فیصلے کو اعلی عدالت کے سامنے چیلنج کیا جس نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

اس معاملے کو راسلخیمہ کے سول عدالت میں منتقل کیا گیا تھا جس نے مدعا علیہ کو مدعی کو ان کے حملے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا 200 ہزار درہم معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button