متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کے اوقات کار میں دو دنوں کے لیے دو گھنٹوں کا اضافہ کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میٹرو کے اوقات کار میں 20 اور 27 اگست کے لیے دو گھنٹوں کا اضافہ کر دیا گیا۔ جس کا مقصد دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان دنوں کے لیے ریڈ لائن اور گرین صبح 10 بجے سے رات 3 بجے تک چلیں گیں۔ اس اعلان کا مقصد دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان دو ویک اینڈز کے دوران بیرون ملک سے آںے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ ان ویک اینڈز پر مسافروں کے زیادہ رش کی توقع کر رہا ہے۔

مزید برآں، مسافر اپنے دو بڑے بیگ اور ایک چھوٹا ہاتھ والا بیگ لے کر میٹرو میں سفر کر سکیں گے۔

Source: khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button