متحدہ عرب اماراتٹپس

ای پولیس: متحدہ عرب امارات کی پولیس سے رابطے کا آسان اور تیز ترین طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

آج سے پہلے آپ کو جب بھی متحدہ عرب امارات کی پولیس سے رابطے کی ضرورت پڑتی تھی تو آپ کو پولیس تھانے جانا پڑتا تھا۔

تاہم، اب متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک ایسی سروس لانچ کی گئی ہے جس کے تحت آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل کے ذریعے ہی پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اس سروس کا نام ای پولیس رکھا گیا ہے جو وزارت داخلہ کی موبائل ایپ ایم او آئی یو اے ای پر دستیاب ہے۔

اس سروس کے ذریعے آپ پولیس کے پاس درج ذیل رپورٹس درج کروا سکتے ہیں:

وزارت داخلہ کی طرف سے لانچ کی گئی اس سروس کے ذریعے آپ یو اے ای بھر میں پولیس کے پاس اپنی شکایات اور رپورٹس درج کروا سکتے ہیں۔

اس سروس کے تحت آپ 30 سے زائد اقسام کی روپورٹس  درج کروا سکتے ہیں تاہم، وزارت داخلہ کے مطابق درج ذیل سروسز عام طور پر سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں:

  • مالی معاملات کے حوالے سے رپورٹ درج کروانا
  • حادثے کی رپورٹ درج کروانا
  • چوری سے متعلق رپورٹ درج کروانا
  • لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ درج کروانا
  • گم شدہ اشیاء کے بارے میں رپورٹ درج کروانا

وزارت داخلہ کے مطابق اس سروس کے استعمال سے آپ یو اے ای میں کسی بھی مقام سے پولیس سےمتعلقہ رپورٹ پولیس کے پاس درج کروا سکتے ہیں۔

اور اگر آپ کسی قریبی تھانے میں جانا چاہتے ہیں تو ایپ قریبی تھانا ڈھونڈنے میں آپ کی مدد بھی کرتی ہے۔

سروس استعمال کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

1۔ وزارت داخلہ کی اسمارٹ موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں

2۔ اور ایپ پر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

3۔ سروس کیٹلاگ پر کلک کریں اور پولیس سروس کا انتخاب کریں۔

4۔ جس کے بعد آپ کو ایک فہرست دیکھائی جائے گی اس فہرست میں سے اپنی متعلقہ سروس کا انتخاب کریں۔

اس ایپ کے ذریعے آپ اپنی مطلوبہ مقام سے درج بالا جرائم یا شکایات میں سے کسی بھی شکایت کا اندراج بغیر پولیس تھانے جائے فوری طور پر کروا سکتے ہیں۔

واقعہ کے بارے میں آپ فوری طور پر میسج لکھ، آواز ریکارڈ کرکے، یا تصویر یا ویڈیو بنا کر رپورٹ درج کروا سکتے ہیں۔ اور اس ایپ پر آپکو آپکی رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔

یہ سہولت یو اے ای بھر میں دستیاب ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button