متحدہ عرب امارات

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سےدورہ پاکستان کا اعلان خوش آئیند ہے ، فواد چوہدری

خلیج اردو
29 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہئ کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کا اعلان خوش آئیند ہے۔

ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معزرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہےو۔

مسٹر فواد چوہدری نے کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملےپرپاکستان کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے اسے پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش کی ناکامی قرار دیا۔

اس سے قبل ایک لمبی خاموشی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ ای سی بی پاکستان کیلئے اپنا دورہ ملتوی کرنے پر معافی مانگی ہے۔

ای سی بی کے چیئرمین این واٹمور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ای سی بی نے پچھلے ہفتے پاکستان کیلئے دورہ ملتوی کیا تھا جس پر معذرت خواہ ہیں۔

ایک سپورٹس جرنلسٹ ایلیسن مچل کے مطابق این نے کہا ہے کہ بورڈ نے سیکورٹی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں مشورہ لیا ۔ بورڈ نے اپنے فیصلوں کی بنیاد پر فیصلہ لیا اور یہ وسیع تر مشاورت سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ سے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ یہ صحیح وقت نہیں تھا کہ دورہ منسوخ کیا۔ ہم اگلے سال پاکستان کے شیڈول دورے کے حوالے سے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔

واٹمور نے وضاحت کی کہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ حکام کا تھا۔

Source : The Current

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button