خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایج گروپ یومیکس2022 میں متحدہ عرب امارات ساختہ بغیر پائلٹ کے جدید سسٹمز متعارف کرائے گا

خلیج اردو: دفاعی شعبے میں خطے کے جدید ٹیکنالوجی کا سرکردہ گروپ ،ایج،بغیر پائلٹ سسٹمز کی نمائش اور کانفرنس (یومیکس2022) میں ایونٹ کے آفیشل اسٹریٹجک پارٹنر اور اور دنیا کے سرفہرست25 ملٹری سپلائرز میں سے ایک کی حیثیت سے شرکت کرے گا۔ ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سنٹر (ایدنیک) میں 21 سے 23 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن میں ایج کی جانب سے خودکار سسٹمز اور خدمات کے شعبوں میں 20 سے زیادہ جدیدٹیکنالوجی پر مشتمل مصنوعات کی نمائشن کی جائے گی۔ EDGE گروپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر منصور الملا نے اس حوالے سے بتایا کہ ایج کی اہم کاروباری ترجیحات میں خود کارصلاحیتوں پر توجہ مرکوز ہے جن کا مقصد قومی اور علاقائی دفاع کو مضبوط بنانا اور برآمدی منڈیوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم مسلسل ایسے اضافی شعبوں کی تلاش میں ہیں جن میں ہم تحقیق اور ترقی (ڈی اینڈ آر) کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہوں اور یہ ہماری زیادہ سے زیادہ جدید ڈرونز، سمارٹ گولہ بارود اور بغیر پائلٹ نظام کومارکیٹ میں لانے کی ہماری صلاحیت سے ظاہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداسی اور ہالکون ایج کی اس انقلابی شعبے کی دو سرکردہ کمپنیاں ہیں اوریومیکس ہمیں اپنے کاروبارکو فروغ دینے ،صنعتی شراکت داروں کے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش اور محفوظ مستقبل کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو نتیجہ خیز ثابت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ نمائش میں رکھے جانے والے نئے دفاعی آلات کے علاوہ ایج کی جانب سے ہالکون کی بغیر پائلٹ گاڑیاں،گائیڈڈ نظام بشمول آر ڈبلیو-24 لوئٹرنگ ایمونیشن،شیڈو25 اور شیڈو50 بغیرپائلٹ گاڑیاں، ڈرون اور ٹیوب لانچرز کی ہنٹر سیریز، حال ہی میں لانچ کردہ ریچ –ایس یو سی اے وی، اور ریموٹ کنٹرول کنٹینرز سسٹم کی نمائش بھی کی جائے گی۔نمائش میں ایج کی جانب سے اداسی کی کیو ایکس سیریز کی بغیر پائلٹ گاڑیاں،اسکارپیو فمیلی کی یو جی ویز،بغیر پائلٹ جہاز گرموشا سمیت نمر کی بکتر بند روبوٹک گاڑی(اے آر وی) عجبان بھی پیش کی جائے گی۔ یومیکس مشرق وسطی کا واحد ایونٹ ہے جو ڈرونز، روبوٹس، بغیر پائلٹ سسٹمز اور ان کے آلات کے لیے وقف ہے۔ہر دو سال بعد ہونے والی نمائش اور کانفرنس میں ایرو اسپیس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی وفود اور فیصلہ سازوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اور نجی شعبے کے اہم اداروں کے سینئر عہدیدار شرکت کرتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button