متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں اضافہ:متعدد اسکولوں نے آن لائن کلاسز میں توسیع کردی

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ملک کے مخلتف امارات میں اسکولوں کی جانب سے آن کلاسز کا اعلان کیا گیاہے۔کیسز میں کمی نہ آنے کی وجہ سے طلبا کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد اسکولوں نے آن لائن کلاسز میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

 

 

نجی اسکول انتظامیہ کے مطابق حکومت کے ساتھ ملکر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔بچوں اور انکے والدین کی حفاظت کے پیش نظر آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق جیسے ہی کورونا کیسز میں کمی آتی ہے تو اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی جائینگی ۔

 

متعدد تعلیمی اداروں نے 17 جنوری سے اسکولوں میں دوبارہ بحال ہونے والی سرگرمیوں کے پیش نظر آنے والے طلبا  اور اسٹاف کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ  کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں اکثر اسکولوں میں سوموار سے تدریسی عمل بحال ہوگا جبکہ متعدد اسکولوں نے مزید ایک ہفتہ آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔والدین کی جانب سے آن لائن اور اسکولوں میں کلاسز پر ملاجلا ردعمل دیا گیا ہے۔کچھ والدین سمجھتے ہیں کہ اسکولوں میں کلاسز سے انکے بچے زیادہ بہتر طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں جبکہ چند افراد کے مطابق انکے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر موجودہ حالات میں آں لائن کلاسز کی بہتر آپشن ہے۔

 

 

طلبا پرامید ہیں کہ جلد ہی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوجائینگی جس کے بعد وہ اپنے دوستوں سے بھی مل سکیں گے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button